حیدرآباد۔24۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے آج اپنے کابینہ کی تیاری کو مکمل کر لیا ۔چنانچہ کابینہ میں
چھوٹے تاجر مانے جانے والے گریش سونی‘آرکیٹکٹ پیشہ کے ماہر ستیندرا جین
‘انجینئرنگ اور قانونی اسکالر ساؤربھ بھردواج ‘اڈوکیٹ سومناتھ ‘حق معلومات
کے کارکن منیش سسوڈیا‘اورسابق صحافی
راکھی برلا کو جگہ دی گئی۔اسکے علاوہ
کانگریس کے رکن اسمبلی ونود کمار کو جنکے بارے میں کابینہ میں شامل کئے
جانے کا قیاس تھا اروند کیجروال کے کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔عام آدمی
پارٹی کے صدر 26دسمبر کو رام لیلا میدان میں جہاں سے انہوں نے عوام کے لئے
سماجی کارکن انا ہزارے کے ساتھ جد و جہد کا آغاز کیا انکی حلف بر داری کی
تقریب منعقد ہوگی۔